Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

’’اُردوزبان وادب کی ترویج میں ساحرؔلدھیانوی کی شاعری کارول‘

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 30, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
جموں//’’ساحرلدھیانوی نہ صرف ایک بلندپایہ کے شاعرتھے بلکہ ہندوستانی فلم انڈسٹری (سنیما) کونایاب گیت دینے اور اُردوکے نام کوچارچاندلگانے میں بھی ان کی ناقابل فراموش خدمات ہیں۔انہوں نے فلموں کیلئے گیت لکھے جنھیں لتامنگیشکر ودیگر نامور گلوکاروں نے اپنی آواز دے کر ان کی شاعری کوجاوداں بنادیا‘‘۔ان خیالات کااظہار یہاں شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں ’’اُردوزبان وادب کی ترویج میں ساحرؔلدھیانوی کی شاعری کارول‘‘موضوع پر منعقدہ لیکچرکے دوران بروڈایونیورسٹی (گجرات) کے پروفیسر انورظہیرانصاری نے کیا۔اس دوران لیکچرکی صدارت پروفیسرسکھ چین سنگھ نے کی ۔پرمغز لیکچرپیش کرتے ہوئے پروفیسر انورظہیر انصاری نے کہاکہ ’’بازی ‘‘ساحرلدھیانوی کی پہلی فلم تھی جبکہ ’انصاف کاترازو‘آخری فلم تھی جس کیلئے انہوں نے گیت لکھے۔انہوں نے کہاکہ ساحرؔ کی شاعری ادبی اہمیت کی حامل ہے۔پرروفیسر انورظہیر انصاری نے کہاکہ ساحرؔکی متعددنظموں میں ان کی شاعری کے ادبی پہلواُجاگرہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’تاج محل ‘ساحرلدھیانوی کی لکھی ہوئی معروف نظم تھی جس کو بعدمیں دوبارہ لکھاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ’’کبھی کبھی ‘‘نظم بھی ساحرؔ کی شاعری کی ادبی اہمیت کواُجاگرکرتی ہے۔’پل دوپل کاشاعر‘ بھی ساحرؔ کی موجودہ دورکی  مقبول نظموں میں سے ایک ہے۔انہوں نے ساحرؔ کی شاعری کے فلسفے کوبھی بیان کیا۔انہوں نے کہاکہ ساحر انسانیت سے پیارکرتے تھے جس کی عکاسی ان کی غزلوں سے ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ نظمیں مکالماتی ہیں جن کے ذریعے خواتین کے مسائل کوزیربحث لایاگیاہے۔ انورظہیرنے مزیدکہاکہ پنڈت نہرو جب ہندوستان کے وزیراعظم تھے توانہوں نے ان کی ایک نظم جس میں کچھ موادغیراخلاقی تھاپرپابندی بھی عائد کی تھی ۔اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسرسکھ چین سنگھ نے کہاکہ پروفیسرانورظہیرکالیکچرکافی معلوماتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ساحرؔ لدھیانوی کی شاعری اوردیگرفلمی شاعری کواُردوادب میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ساحرلدھیانوی اُردوترقی پسندتحریک کے قدآورشاعرتھے ۔’’پرچھائیاں‘آئے کہ وہ خواب بنااورگھٹاجائے ‘ساحرکی فلمی شاعری کامجموعہ ہے ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ساحرلدھیانوی نے فلموں کیلئے لکھنے کاآغاز 195میں کیا۔قبل ازیں صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسر شہاب عنایت ملک نے پروفیسرانورظہیر کومتعارف کرایااورکہاکہ موصوف اُردوکے معروف تنقیدنگار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ساحرؔلدھیانوی نے نثرمیں بھی طبع آزمائی کی ہے ۔انہوں نے کچھ افسانے بھی لکھے ہیں اوروہ کچھ اُردوجرائد کے ایڈیٹربھی رہے ۔انہوں نے کہاکہ ساحرؔلدھیانوی 8مارچ 1931کولدھیانہ میں پیداہوئے اور 1980میں ممبئی میں رحمت حق ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ ساحرؔ اُردوکے اکلوتے شاعر ہیں جنھوں نے ممبئی میں اپنے گھرکو ’’پرچھائیاں‘کانام دیا۔پروفیسرشہاب ملک نے کہاکہ پرچھائیاں نام سے ساحرؔ نے اپنی فلمی شاعری کامجموعہ بھی شائع کیاہے۔انہوں نے وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسر آرڈی شرما کا شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کوادبی تقریبات کیلئے بھرپورتعاون دینے کیلئے بھی شکریہ اداکیا ۔انہوں نے کہاکہ شعبہ میں منعقدہونے والی پے درپے ادی تقریبات سے اُردواسکالرس اور طلباء کیلئے مفیدثابت ہورہے ہیں۔اس دوران نظامت کے فرائض ڈاکٹرریاض احمدنے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹرچمن لال نے پیش کی۔اس دوران ڈاکٹرفرحت شمیم ودیگرفیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباء،اسکالرس اورسول سوسائٹی ممبران بھی موجودتھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

جموں

حکومت لوگوں کو دہلیز پر صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم نائب وزیر اعلیٰ کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور کا معائینہ،علاج و خدمات پر زور

July 12, 2025
پیر پنچالتازہ ترینجموںخطہ چناب

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

July 12, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں روزگار میلہ، 237 امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

July 12, 2025
جموںخطہ چناب

اکھرال رام بن میں سرشام المناک سڑک حادثہ | ٹاٹا سومو 7سو فٹ گہری کھائی میں جاگری،4مسافرلقمہ اجل،2شدید زخمی

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?