سرینگر//ضلع اُدھمپور میں ہفتہ کو ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں ایک 26سالہ خاتون اور اس کا نو زائد بچہ بھی شامل ہے۔
یہ حادثہ دھانس گاوں میں پیش آیا اور باور کیا جاتا ہے کہ گاڑی ایک موڑ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جو حادثے کا سبب بنا۔
اطلاعات کے مطابق یہ گاڑی چنانی سے آرہی تھی۔
اس حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
جاں بحق افراد میںشانو دیوی، اُس کا نوزائد بچہ اور ایک50سالہ شہری شامل ہیں۔