سرینگر /ضلع اُدھمپور میں بدھ کو شدید بارش کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان ڈھ جانے سے ایک کمسن بچہ از جان اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔
حکام کے مطابق آٹھ سالہ پون کمار اس حادثے میں جاں بحق جبکہ تیرہ سالہ سنیتا زخمی ہوگئی۔
زخمی سنیتا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں کئی کچے مکانوں کو نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔