Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

اُتر پردیش۔۔۔ ہشیار باش!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 24, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 حالیہ اسمبلی انتخابات کےد وران بھارتیہ جنتا پارٹی کی مجموعی فتح، خاص کر اہم ترین شمالی ریاست اُتر پردیش میں تین چوتھائی نشستوں پر کامیابی  نےجہاں سارے ہندوستان میں سیاسی تجزیہ نگاروں کےتجریاتی ڈھانچوں کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں وہیں مسلمانوں کے درمیان انتشار اور نا اتفاقی کا ثبوت پیش کرکے مسلمان قیادت ، خواہ وہ سیاسی ہو یا مذہبی ، کوعریاں کر کے رکھ دیا ہے۔ اس کے پس پشت وجوہات ، جس کی فہرست کا فی طویل ہو سکتی  ہے، سے صرف نظر کرتے ہوئے فی الوقت یہ بات سامنے آئی ہے کہ اُتر پردیش میں ایک انتہا پسند ہندتوا مبلغ کے وزارت اعلیٰ کے منصب پر متمکن ہونے سے اس ریاست میں مسلمانوں کےخلاف شدت پسندی کے اُس محاذ کے پھاٹک وا ہوے ہیں، جسکا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا ۔ وزیراعلیٰ موصوف کے منصب سنبھالنے کے پہلے ہی دن ریاست بھرمیں زبح خانوں کو بند کرنے کےلئے پالیسی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ، جبکہ کوئی باضابطہ حکمنامہ جاری ہوئے بغیر ہی کئی ایسے زبح خانے پولیس نے سر بمہر کر دیئے جنکے متعلق بتایا جاتا ہے کہ انہیں سرکاری منظور ی حاصل نہیں ہے۔ اسی دن گوشت فروخت کرنےوالی کئی دوکانوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا، جس سے سارے اُتر پردیش ریاست میں مسلمانوں کے اندر تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے کیونکہ ان پر متواتر گائو کشی کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔۔ تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ یہ ابھی ابتداء ہے، آگے اُس ہند توا ایجنڈا کے باقی نکات کو روبہ عمل لانے کی منظم کوشش ہونگی، جو ظاہر ہے مسلمانوں کو پشت بہ دیوار کرکے، بقول ان انتہا پسندوں کے ہندوستان کو ’’ ہندو راشٹر‘‘ کے قالب میں ڈھالنے کےلئے ضروری ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے ’’ بابری مسجد‘‘ قضیہ کو عدالت سے باہر باہمی افہام و تفہیم کے ذریعہ حل کرنے کا مشورہ دیا ہے مگر بھاجپا کے کچھ لیڈروں نے مشورت کا کوئی سلسلہ شروع ہونے سے پہلے ہی واضح کیا ہے کہ اگر مسلمان کسی فیصلے پر متفق نہ ہوں تو ’’ بابری مسجد ‘‘کی جگہ ’’ رام مندر‘‘ تعمیر کرنے کےلے ریاستی اسمبلی کے ذریعہ قانون بنایا جائے گا، جس کےلئے بی جے پی کے پاس تین چوتھائی اکثریت ہے۔ غرض ہر گزرنے والے دن کےساتھ مسلمانوں کو پشت بہ دیوار کرنےکی پالیسی کے خاکوں میں رنگ بھرنے کی کوشش  تیز ہو رہی ہے، جسکا ملک کی سیکولر قیاد ت اور اور مسلم رائے عام کوسنجیدگی کے ساتھ جائزہ لینا چاہئے۔ اگر چہ مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی جماعتیں اور قائدین کے دعوے عملی میدان میں کھوکھلی نعرہ بازی ہی ثابت ہو ئے ہیں تاہم یہ وقت کا تقاضا ہے کہ اُنہیں اپنے اندر اتحاد و اتفاق پید اکرکے ایک مشترکہ  لائحہ عمل مرتب کرنا چاہئے تاکہ انتہا پسند ہندتوا قوتیں مسلمانوں کو پشت بہ دیوار کرنے کی کوشش اُس حد تک آگےنہ  بڑھاپائیں، جہاں سے جوابی انتہا پسندی کی سرحدیں شروع  ہوتی ہیں۔ دائیں بازوں کے انتہا پسند عام حالات میں بھی امن پسند اور سیکولر مزاج مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیکر معمول کے قانونی مسائل کو دہشت گردی کے الزامات سے جوڑنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرتے۔ ایسے حالات میں مسلمانوں کےلئے نہایت ہی ہوشیار اور چوکنارہ کر کسی بھی قسم کے اشتعال کا شکار ہونےسے بچنا بہت ضروری ہے، وگرنہ انسانیت کے دشمنوں کو کھُل کھیلنے کا ایسا موقع میسر آئیگا جس کی وہ ہمیشہ تمنا کرتے آئے ہیں۔ ملک بھر میں مسلمانوں کے اندر تعلیم کے پھیلائو کے ذریعہ بیداری پیدا کرنے کی اشدضرورت ہے، جس کےلئے ماہرین، دانشواروں اورعلماء کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم انہیں ایک مناسب سمت عطا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فکری اور مسلکی اختلافات کی اُس فضا کو پنپنے کا موقع نہ دیا جائے، جس نےدنیا بھر میں مسلمانوں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے اور جسے ہوا دینے کےلئے ہندوستان بھر میں موجود فتنہ پرور عناصر نہ صرف سرگرم ہیں بلکہ انہیں حکمران اتحاد میں موجود متعدد حلقوں کی فکری وعملی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ ظاہر ہے کہ یوپی کے حالات کے اثرات سارے ہندوستان پر ثبت ہونگے اورریاست جموںوکشمیر میں بھی ایسے عناصر کے حوصلے بلند ہونے کا اندیشہ  موجودہے، لہٰذا یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے فتنہ پرور عناصر پر کڑی نگاہ رکھ کر انہیں اپنے خطرناک خاکوں میں رنگ بھرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہ ہونے دے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ کیونکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران جموں صوبہ میں مختلف بہانوں سے امن عامہ میں خلل ڈالنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?