حیدرآباد//آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کو حیدرآباد سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اویسی نے ایک پروگرام میں کہا، اگر بی جے پی یا کانگریس حیدرآباد میں ساتھ مل کر بھی الیکشن لڑتی ہیں تو بھی ان کا ہارنا طے ہے۔ یہ میرا چیلنج ہے۔ کوئی بھی پارٹی مجھے یہاں ہرا نہیں سکتی۔اویسی نے دونوں بڑی قومی پارٹیوں بی جے پی اور کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ دونوں صرف ہندو ووٹ بینک کے لئے پریشان رہتی ہیں۔ مسلمان ان کے لئے کچھ بھی نہیں ہیں۔ اس کی مثال گزشتہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں دیکھی جا سکتی ہے۔اے آئی ایم آئی ایم صدر نے کہا کہ بی جے پی نے یہاں کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ کانگریس کا رویہ بھی اس سے الگ نہیں ہے۔