اوکے کولگام میں 90ء طرز کا کریک ڈائون

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
کولگام//اُوکے کولگام میں منگل کو 90 کی طرز پر کریک ڈائون کے دوران شہریوں کو زد کوب  کیا جس کے دوران  خواتین نے احتجاجی مظاہرے کئے اور انہیں منتشر کرنے کیلئے فورسز نے ہوائی فائرنگ کی بعد یہاں فوج وفورسز کا مشترکہ آپریشن ختم کردیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ فو ج وفورسز نے منگل کی صبح اُو کے کولگام گائوں کا محاصرہ کیا ،جس دوران10سال سے زیادہ عمر کے مرد حضرات کو مقامی اسٹیڈیم میں جمع ہونے کیلئے کہا گیا ۔فوج وفورسز نے گائوں کو صبح6بجے اپنے نر غے میں لیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کردی ۔ فوج و فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ گائوں میں مسلح جنگجوئوں نے پناہ لی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق گائوں میں فوج وفورسز نے 90کے طرز پر کریک ڈائون کیا اور لوگوں کو پریڈ کیلئے ایک مقامی میدان میں جمع ہو نے کیلئے کہا گیا ۔اس دوران بچوں اور خواتین کو گھروں کے اندر ہی رہنے کو کہا گیا ۔ مکینوں نے الزام لگایا کہ کریک دائون کے دوران پوچھ تاجھ اور شناختی کارڈ چیک کئے گئے ،جس دوران کئی شہریوں کو زد وکوب کیا گیا ۔اس دوران جب گائوں میں یہ خبر پھیل گئی کہ فورسز نے شہریوں کو کریک ڈائون کے دوران زد وکوب کیا ،تو خواتین کی خاصی تعداد گھروں سے باہر آئی اور ایک جمع ہوکر احتجاج کرنے لگیں ۔خواتین نے ایک جمع ہو کر کریک ڈائون اور مبینہ طور پر شہریوں کو زد کوب بنا ئے جانے کے خلاف نعری بازی کی ۔اس دوران خواتین نے احتجاجی مارچ کیا اور میدان کی جانب پیش قدمی کی ،جہاں پر مردوں کو جمع کیا گیا ،تو فورسز نے مظاہرین خواتین کو تتر بتر کرنے کیلئے ہوا میں گولیوں کے کئی رائونڈ چلائے ۔ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گائوں میں سرا سیمگی اور خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ۔اس دوران یہاں احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ،جس دوران فوج وفورسز نے یہاں کا محاصرہ ختم کیا ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *