اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی کے گورنمنٹ بائزہائرسیکنڈ ری سکول میں تدریسی عملے کی کمی کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم طلبہ کا مستقبل دائو پر ہے۔اس ہائرسیکنڈری میں 300 سے زائدطلاب زیر تعلیم ہیں مگر تدریسی عملہ کی کمی کی وجہ سے طالب علموں کا اکثر وقت ضائع ہو تا ہے۔ کئی طالب علموں نے بتایاکہ اگر چہ یکم مارچ سے ان کے سکول کھل گئے ہیں مگر ابھی تک ان کے سکول میں آرٹس،کامرس اور سائنس مضامین کے لیکچرر مووجود نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگریزی، اردو، ریاضی، ایجوکیشن، ایکائونٹس، باٹونی، زالوجی اور کمسٹری مضامین کے لیکچرر نہ ہونے کی وجہ سے ان کا اکثر وقت سکول میں ضائع ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ دور دراز دیہات سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں مگرتدریسی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے اُن کاسکول آنا بیکار ہوتا ہے۔چیف ایجوکیشن ا ٓفیسر بارہمولہ مشتاق احمد نے اس سلسلے میںکشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کنٹریکچول لکچرروں کی فہرست تیار کی جارہی ہے اور اگلے دو روز کے اندر انہیں تعینات کیا جارہا ہے۔