بارہمولہ//اوڑی کے دھنی سیداں سمیت کئی دیہات دور جدید میں بھی مواصلاتی نظام سے محروم ہیں ۔ دھنی سیداں ،چھولاں ، نانگا شاہ ،زمبور پٹن اوردارا گوٹلیاں کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مواصلاتی کمپنیوں نے ان دیہات کو ابھی تک اپنی خدمات سے محروم رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ اس علاقے سے پانچ کلو میٹر دور واقع گنگل علاقے میں ان کمپنیوں نے اپنے ٹاور نصب کئے ہیں تاہم ان دیہات تک ان ٹاوروں کی سگنل نہیں پہنچ پاتی ہے جس کی وجہ سے انہیںبہتر سروس فراہم نہیں ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کئی بار مواصلاتی کمپنیوں سے مداخلت کی اپیل کی گئی تاہم انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔