عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں اوڑی کے لیے ایک نیا پولیس ضلع بنانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا نند رائے نے منگل کو لوک سبھا میں کہا۔رائے بارہمولہ کے رکن پارلیمان انجینئر رشیدکے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔