اوڑی////سرحد قصبہ اوڑی مےںآرپار تجارت سے وابستہ تاجروں نے سلام آباد اوڑی ٹرےڈ سنٹر کے باہر کسٹوڈےن آفےسر کے دفتر کو تالہ بند کر کے دفتر میں تعینات عملے کے خلاف اپنے کپڑے نکال کر احتجاج کےا۔مظاہرےن کا کہنا تھا کہ سلام آباد ٹرےڈ سنٹر میں آرپار تجارت کے دوران مبینہ طوربے ضابطگےاں ہو رہی ہےں۔مظاہرین میں شامل آرپار تجارت کے جنرل سیکرےٹری ہلال احمد ترکی نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ ٹریڈ سنٹر میںتعینات عملہ اثر و رسوخ رکھنے والے تاجروں کی مال بر دار ٹرکوں کوہی کمان پل عبور کرنے کی اجازت دےتے ہےں جبکہ اکثر تاجروں کا مال کئی کئی ہفتوں تک ٹرکوں مےں پڑا رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس پار327 تاجر آرپار تجارت سے جڑے ہےں مگر بدنظمی کی وجہ سے اکثر تاجروں کوکئی مہنےوں تک آرپار تجارت مےںحصہ لےنے کا موقعہ نہےں ملتا جس کی وجہ سے کئی تاجروں کا مال جن مےں انار، کےلا،انگوراور دیگر میوہ جات خراب ہوتے ہیں اور تاجروں کو کروڑوں روپئے کا نقصان ہوتا ہے۔ بعد مےں اےس ڈی اےم اوڑی اور تحصےلدار اوڑی شےخ جعفر حسےن نے موقعہ پر پہنچ کر احتجاجی تاجروں کو ےقےن دلاےا کہ وہ ان کے معاملات کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرےں گے۔