اوڑی// اوڑی کے سرکاری دفتروں مےں کئی سالوں سے واجب الادا بجلی فےس وصول کرنے مےں ناکامی کے بعد متعلقہ محکمہ نے تحصیل انتظامیہ سے رجوع کیا ہے ۔اپنی تحریری درخواست میں محکمہ بجلی کے افسران نے تحصےلدار کو بتاےا ہے کہ اگر چہ محکمہ بجلی نے کئی بار ان سرکاری دفاتر کی بجلی سپلائی کاٹ دی مگران دفاتر کے ملازمین نے غےر قانونی طور پر بجلی سپلائی بحال کی ہے۔ذراےع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ بجلی کے جونےر انجےنرسب ڈےوجن مہورہ نے تحصےلدار اوڑی کو اےسے پچاس کے قرےب سرکاری دفاتر کی لسٹ پےش کی ہے جنہوں نے گزشتہ کئی برسوں سے بجلی فےس ادا نہےں کی۔ان میں سرکاری سکول ،ٹی آر سی سلام آباد، سٹےٹ بےنک آف انڈےا،پولےس سٹےشن،بی اےس اےن اےل دفتر،اسپتال،کالج زےر فرست ہےں۔ فہرست کے مطابق فروری2017 تک اوڑی کے سرکاری دفاتر پراےک کروڑ اسی لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے جس مےں سٹےٹ بنک آف انڈےا اوڑی 40 لاکھ بےس ہزار، منسپل کمےٹی لگامہ 27 لاکھ پچاس ہزار، فلٹر پلانٹ پبلک ہےلتھ اےنجےرنگ اوڑی 23 لاکھ 16 ہزار، کسٹوڈےن دفتر سلام آباد 13 لاکھ تےنتےس ہزار، گورنمٹ ڈگری کالج اوڑی 5 لاکھ ستاسٹ ہزار، ٹےورسٹ رسپشن سنٹر سلام آباد 5لاکھ پچپن ہزار، سب ضلع ہسپتال اوڑی 5لاکھ پچاس ہزار ، رےسٹ ہوس بانڈی4 لاکھ تےس ہزار، پولےس سٹےشن اوڑی 4 لاکھ بےس ہزار، سب ضلع پولےس دفتر اوڑی 1 لاکھ پےنسٹھ ہزار، بی اےس اےن اےل دفتر اوڑی 1 لاکھ اسی ہزار، پولےس سٹےشن کمل کوٹ، 1 لاکھ سےنتےس ہزار، زونل اےجوکےشنل دفتر اوڑی 41 ہزار،زونل اےجوکےشنل دفتر جولا27 ہزار کی رقم کے مقروض ہے۔اس کے علاوہ مزےد دفاترپربھی پانچ سے 1 لاکھ تک کی رقم واجب الاداہے۔تحصےلدار اوڑی شےخ جعفر حسےن نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے تحرےری شکاےت کی بنا پر انہوں نے ان تمام د کے افسران کو اےک نوٹس زےر نمبرTeh/uri/0q/677-721 بتارےخ11/03.2017 جاریکی جس مےںہم نے ان کو جلد از جلد بجلی فےس ادا کرنے کی ہداےت دی ہے اور فےس نہ ادا کرنے کی صورت مےں قانونی کاروئی عمل مےں لائی جائے گی۔