اوڑی+بارہمولہ// اوڑی میںمحض چوبیس گھنٹوں کے بعد رام پورہ بونیار سیکٹرمیں ایک اور دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے فوج نے بتایا کہ اس نے 6 عدم شناخت جنگجوئوں کو جاں بحق کیا اس سے قبل بھی بیٹ ایکشن میں دو جنگجوئوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ سرحدی تحصیل بونیار کے رام پورہ سیکٹر میں نامبلہ نامی گائوں کے نزدیک یو کے اور گلہ علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پرسنیچر کی علیٰ صبح اچانک گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ۔ سنیچر کی صبح اوڑ ی کے نامبلہ گائوں اور ملحقہ دیہات کے لوگوں میں اس وقت خوف و ہراس پیداہوا جب نامبلہ گائوں کی سرحد پر بھاری فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہیں لگا شائد ہند پاک افوج کے درمیان گولہ باری کاسلسلہ شروع ہو گیا ہے اور وہ اپنے گھروں کے اندر سہم کر رہ گئے۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اوڑی رام پور سیکٹر کے نامبلہ گائوںکے ریون چوکی پر سنیچر کی صبح تعینات فوج کی 4 گڑوال ریجمنٹ اور جنگجوئوں کے درمیان تصادم آرائی ہوئی جس میں فوج نے 6 جنگجو ہلاک کئے۔انہوں نے بتایا کہ سنیچرکی صبح جنگجو ئوںکے ایک گروپ نے سرحد پر دراندازی کرنے کوشش کی اور چوکی پر تعینات فوج نے فائر نگ کر کے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ۔جس دوران جنگجوئوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔جن کی تحویل سے بھاری مقدار میں ہتھیار و گولی بارود بھی ضبط کیا گیا ہے۔ جبکہ مارے گئے جنگجوئوں کی نعشوں کو برآمد کیا گیا تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ جبکہ اس پورے علاقے کو فوج نے اپنے محاصرے میںلیکر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ لوگوں کے مطابق فوج نیفضائیہ کی خدمات بھی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ صرف چوبیس گھنٹے قبل ہی فوج نے دعویٰ کیا تھا کی اوڑی سیکٹر کے گل ہٹہ چوکی کے نزدیک جمعہ کو دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنایا گیا جس میں پاکستانی باڈر ایکشن ٹیم (بیٹ) سے منسلک دوجنگجو ئوںکو جاں بحق کیا گیا ۔