اوڑی//سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر ارنبوا بونیار کے مقام پر فوج کی ایک کرین کی وجہ سے اُس وقت کئی گھنٹوں تک سخت ٹریفک جام دیکھنے کو ملا جب فوج کی یہ کرین منگل کو سڑک حادثے کا شکار ہوئے ٹپرکو اٹھارہی تھی ۔ اس دوران سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر درجنوں گاڑیوں کو قریب 4 گھنٹے تک درماندہ رہنا پڑا اوران گاڑیوں میں سفر کررہے مسافروں کو متبادل روٹ اختیار کرنا پرا۔ٹریفک جام میں پھنسے کئی مسافروں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہوئے پر کو صبح سویرے یا رات کے دوران بھی اٹھایا جا سکتا تھا ۔تحصیلدار بونیار مبشر امین صورتحال کے پیش نظر جائے موقعہ پر پہنچ گئے ۔انہوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگراُنہیں اس معاملے سے آگاہ کیا گیا ہوتا تو وہ ٹپر کودن میں اٹھانے کی اجازت نہیں دیتے۔