سرینگر//اوڑی کے حاجی بیر سیکٹرمیں حد متارکہ پہ واقع ہتھلنگہ گاوں کا ایک نوجوان گذشتہ چار روز سے لاپتہ ہے جسکی وجہ سے اس کے اہل خانہ پریشان ہیں۔ 26 سالہ نو جوان شبیر احمد چیچی ولد غلام محمد چیچی جو پیشے سے مزدور ہے 26 ستمبر کو اچانک گھر سے غائب ہو گیا۔ اگر چہ اہل خانہ نے آس پاس کے گاوں میں اسے تلاش کیا مگر ابھی تک اس نوجوان کے بارے میں کوئی سراغ نہ مل سکا۔اہل خانہ نے پولیس سٹیشن اوڑی میں بھی گمشدگی کی رپوٹ درج کی ہے۔ علاقے میں تعینات فوج نے مذکورہ نوجوان نے 26 ستمبر کو ہی دن کے اجالے میںایل او سی عبور کی۔ یاد رہے کہ اوڑی کنٹرول لائن کے قریب واقعہ بلکوٹ گاوں کا 55 سالہ علی محمد شیخ نامی شہری 19 جون 2017سے لاپتہ ہے اور فوج کا یہی ماننا ہے کہ مذکورہ شہری نے صورہ گاوں سے سر حد عبور کرکے سرحد کے اس پار چلا گیا ہے۔