اوڑی// شمالی ضلع بارہمولہ میں اوڑی کے مظافاتی علاقہ میں منگل کے روز ایک 20 سالہ نوجوان کو پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
معلوم ہوا ہے20 سالہ نوجوان سہیل احمد لون ولد مرحوم منظور احمد لون ساکن مایاں بونیار اوڑی کوآج صبح اپنے گھر پر مردہ پایا گیا۔
ایس ایچ او بجہامہ شوکت احمد نے بتایا کہ اس حوالے سے پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔