اوڑی//بونےاراوڑی مےں آگ کی اےک خوفناک واردات مےں ہزاروں سرسبز درخت خاکستر ہوگئے ہیں۔محکمہ جنگلات پر لاپرواہی برتنے کامقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات پر لاپرواہی برتنے کاالزام عائد کیا ہے۔ بونےار کے بجہامہ نامی گاﺅں کے نزدےک نرسری مےںسوموار کی دےر رات اچانک آگ نمودار ہوئی اور اس ہولناک واردات مےں اےک ہزار سے زائدسر سبز درخت جل کر راکھ ہوگئے۔مقامی لوگوں کے مطابق اگر چہ اس نرسری مےںسوموار دن کے اےک بجے سے ہی آگ نمودار ہوئی اور انہوں نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو بھی اس کی اطلاع دی لیکن متعلقہ عملے نے کوئی کارروائی نہےں کی جس کی وجہ سے رات دےر کوآگ نے اس نرسری کو مکمل طور اپنی لپےٹ مےں لےا جس کے نتےجے مےں نرسری مےں شامل اےک ہزار سے زائد چھوٹے اور بڑے سرسبز درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کئے۔علاقے کے رہنے والے اےک شہری محمد سلطان لون نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ آگ اس قدر تیزی سے پھیل گئی اور انہیں اس بات کا خدشہ ہوا کہ یہ گاﺅں کی طرف ہی رخ کرے گی جس کے باعث خوف و ہراس میںلو گ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ انہوں نے مزےد بتاےا کہ ہولناک آگ پھیل جانے کے باوجود بھی انہوں نے کسی بھی پولےس ےا سےول انتظامہ کے اہلکار کو جائے موقعہ پر نہےں دےکھا ۔انکا کہنا تھا کہ بعد میں انہوں نے مقامی تحصےلدار کو فون کر کے فائر اےمرجنسی گاڑی روانہ کرنے کے لئے کہا۔ مقامی لوگوں اورمحکمہ فائراینڈاےمرجنسی سروس کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پاےا گےا لیکن تب تک بھاری نقصان ہوچکا تھا۔