اوڑی میں گولہ باری

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
اوڑی //15اگست پر اوڑی سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران  فائرنگ  سے ایک خاتون زخمی ہوئی۔ منگل کو سرحدی قصبہ اوڑی کے نامبلہ سیکٹر میں ہند پاک افوج کے درمیان گولہ باری اور فائر نگ کا تبادلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی۔ 11 بجے کے قریب پاکسنانی فوج نے اوڑی نامبلہ سیکٹر کی کرپان ،چھوری ،ٹیکا چوکیوں کو نشانا بنایا۔پہلے ہلکی فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور اس دوران ماٹر شیل کا استعمال بھی کیا گیا۔ فائرنگ کا تبادلہ 3 بجے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں بہک میں مال مویشیوں کے ساتھ رہنے والی حنیفہ بیگم زوجہ مرحوم سائیں فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئی جسے  سب ضلع ہسپتال اوڑی منتقل کیا گیا۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *