اوڑی//اوڑی میں کنٹرول لائن کے قرےب فوج نے نصب درجن دیہات کا محاصرہ کر کے تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصےلات کے مطابق سنےچر کی صبح فوج نے کنٹرول لائن کے قرےب زمبور پٹن،چھولاں،درہ،دہنی سےدان اور دیگر قریبی دیہات کا محاصرہ کر کے تلاشی کاروائی شروع کی۔ فوج کواطلاع ملی ہے کہ جنگجوﺅں کا اےک گروپ کنٹرول لائین کے اسِ پار آنے مےں کامےاب ہو گےا ہے۔جس کے بعد فوج نے وسےع علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔آخری اطلاع ملنے تک محاصرہ جاری تھا تا ہم کسی کی گرفتاری ےا جھڑپ کی کوئی اطلاع موصول نہےں ہوئی۔