سرینگر//پولیس اور فوج نے جمعرات کو شمالی ضلع بارہمولہ میںکنٹرول لائن کے نزدیک اُوڑی علاقے سے ہتھیار اور گولہ بارود بر آمد کیا۔یہ واقعہ دلانجا گاوں میں پیش آیا جو کنٹرول لائن کے نزدیک ہے۔
فوج نے اُوڑی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ بر آمد شدہ ہتھیاروں میں پاکستان میں بنی دو بندوقیں،پاکستان میں بنے دو پستول بشمول چار میگزین ،ایم16رائفل بشمول4میگزین شامل ہیں۔
فوج کے مطابق اُنہیں پولیس کی طرف سے اس بات کی مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ دلجانا علاقے میں ہتھیار موجود ہیں جس کے بعد تلاشی آپریشن شروع کرکے مذکورہ ہتھیاربر آمد کئے گئے۔