اوڑی/ شمالی کشمیر کی اوڑی میں کنٹرول لائن کے نزدیک واقع موٹھل نامی گاوں میں گزشتہ شب آگ کی ایک واردات میں ایک دومنزلہ رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق رات قریب 10 بجے شوکت احمد ولد سردار محمد ٹھکری کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور چند ہی منٹوں میں اُس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیکراس کو خاکستر میں تبدیل کیا۔بتایا جاتا ہے کہ مکان میں موجود تمام سامان راکھ میں تبدیل ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ مکان میں آگ لگنے کے وقت اہل خانہ کسی رشتہ دار کے ہاں شادی میں گئے ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سڑک سے دور ہونے کی وجہ سے وہا ں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بچاو کاروائی بھی ممکن نہ ہوسکی۔