اوڑی/ظفر اقبال/اوڑی میں سڑک حادثہ میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی۔ سرحدی قصبہ اوڑی میں منگل کو گینگل اوڑی میں ٹرک زیر نمبر JK05D/4386 نے 70سالہ کوکی بیگم زوجہ سرور دین ساکنہ پرنپیلاں اوڑی کو ٹکر مار کر موقعہ پر ہی موت کی نیند سلا دیا جب وہ گینگل بازار میں سڑک کراس کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے کیس درج کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔