اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی کے کئی بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے علاقے گھپ اندھرے مےں ہیں۔ماچھی کرنڈ،گےنگل،بگنہ اور نامبلہ علاقوں میں قائم بجلی ٹرانسفامرگزشتہ کئی مہےنوں سے خراب ہےں ۔مقامی لوگوں کے مطابق چنار محلہ ماچھی کرنڈ کا بجلی ٹرنسفارمر تےن ماہ قبل خراب ہو گےا ہے اور ابھی تک اس کو ٹھیک کرکے واپس نہےں لایا گیا۔اسی طرح لور گےنگل اور بگنہ وارڈنمبر 6کا بجلی ٹرانسفارمر قرےب اےک ماہ سے خراب پڑے ہےں مگر انہےں ابھی تک مرمت نہےں کی گئی۔ فتالی نامبلہ کا بجلی ٹرنسفارمر بھی گزشتہ دس دن سے خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے درجنوں کنبے مکمل طور گھپ اندھرے مےں ہےں۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کےا ہے کہ خراب ہوئے بجلی ٹرانسفارمروں کو مرمت کرنے مےں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے۔