اوڑی//اوڑی میں ایک دلدوز حادثے میں ایک کمسن طالب علم دریا میں غرقاب ہوا ہے جسکی تلاش کیلئے مقامی لوگ اور پولیس کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کو نویں جماعت کا طالب علم محمد حفیظ ولد نور دین جیندڑ ساکنہ چرنڈہ اوڑی جو گورنمٹ ہاءسکول بلکوٹ سکول سے چھٹی ہونے بعد بلکوٹ حاجی پیر نالہ میں نہانے کے غرض سے گیا مگر پانی کے تیز بہاو نے اسے اپنے ساتھ لیا۔ پولیس اور مقامی لوگ نالہ میں ڈوبے ہوئے طالب علم کی تلاش کر رہی ہے ۔