اوڑی//اوڑی میں سڑک حادثے میں 2 خواتین سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ماچھی کرنڈ گاوں سے اوڑی کی طرف جارہی ایک ونگر گاڑی زیر نمبرحادثے کی شکار ہوئی اور گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لیے سب ضلع ہسپتال اوڑی منتقل کیا گیا جہاں سے بعد ہسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا ۔زخمی ہوئے افراد کی شناخت انجو بابلہ ،سنجو دیوی ساکنہ دہیار بانڈی اور محمد عرفان ساکنہ ماچھی کرنڈ اوڑی کے بطور ہوئی ہے ۔