اوڑی//اوڑی میں مواصلاتی کمپنیوں کی جانب سے سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر جگہ جگہ کھدائی کرنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمدو رفت متاثر ہورہی ہے ۔گزشتہ 2 ماہ سے مواصلاتی کمپنیاں آئر ٹیل اور جیو کیبل بچھانے میں مصروف ہیں جس کیلئے ان کمپنیوں نے سرینگر مظفر آبادشاہراہ پر جگہ جگہ کھدائی کی ہے ۔ان کمپنیوں نے اوڑی این ایس پل کے نزدیک کھدائی کر کے تمام ملبہ سڑک پر ڈال دیا ہے جسکی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حرکت گھنٹوںمتاثر رہتی ہے۔ اس کے علاوہ بونیار میں بھی کھدائی کر کے ملبہ سڑک پر ڈال دیا گیاہے جس کے نتیجے میں یہاں بھی ٹریفک نظام متاثر ہوجاتا ہے۔کئی مسافروں نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ یہ کمپنیاں بالکل سست رفتاری سے کا م کرتی ہیں اور مسافروں کو سفر کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔