اوڑی/ شمالی کشمیر کے اوڑی میں منگل کو ایک دوشیزہ دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے بعد اُس کی تلاش کا کام شروع کیا گیا۔
اطلات کے مطابق ضلع بارہمولہ میں قصبہ اوڑی کے دچھی نامی گاوں میں 18 سالہ دوشیزہ ،جس کی شناخت روبینہ بانو دختر انور شاہ کے بطور ہوئی ہے، اس وقت نزدیکی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جب وہ مویشیوں کے ساتھ تھی۔
واقعہ کے فوراً بعدمقامی لوگوں نے روبینہ کی تلاش کا کام ہاتھ میں لے لیا۔
ایس ایچ او، اوڑی تبریز احمد خان نے بتایا کہ خبر ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔