اوڑی/ / حدمتارکہ پر فوجی جوان نے غصے میں آکر اپنے ہی آفیسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ کمل کوٹ سیکٹر میں حدمتارکہ پر واقعہ نانک بوچڑ چوکی پر17/18 جولائی کی درمیانی رات 8آر آر سے وابستہ نائیک وجے کمار اور اور میجر شیکر تھاپہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور اسی دوران جھگڑے نے اس قدر طول پگڑ لی کہ نائیک وجے کمار نے غصے میں آکر اپنی سروس رائفل سے36 سالہ شیکر تھاپہ ساکن دھرم شالا ہماچل پردیش پر کئی گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے وہ موقعہ پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ فوجی آفیسر نے اپنے اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی تھی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔اطلات کے مطابق حادثے کے بعد فوجی اہلکار کو رات بر رسیوں سے باندھ کر رکھ دیا گیااور سویرے اس کواوڑی فوجی ہیڈ کواٹر منتقل کیا گیا جہاں اس کی مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔