اوڑی میں بارودی سرنگ سے لڑکی شدید زخمی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
اوڑی//اوڑی میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر ایک لڑکی شدید زخمی ہوئی ہے۔اطلات کے مطابق اتوار کو اوڑی حدمتارکہ پر واقعہ گاوں چرنڈا میں 18 سالہ حاکم بی دختر نور دین کھٹانہ ساکنہ چرنڈا کا بایاں پائوں اس وقت شدید زخمی ہوا جب وہ مقامی فوج کی چوکی مائک کے نزدیک لکڑیاں جمع کر رہی تھی جس دوران  اس کا پائوں علاقے میں فوج کی طرف سے بچھائی گی بارودی سرنگ پر پڑ گیا جس سے اس کا پاوں شدید زخمی ہو گیا۔زخمی لڑکی کو علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال اوڑی منتقل کیا گیا مگر پائوں میں شدید زخم آنے کی وجہ سے اس کو وہاں سے بارہ مولہ ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔بلاک میڈکل آفیسر اوڑی ڈاکٹر محمد رمضان نے کشمیر عظمی کو ٰبتایا کہ بارودی سرنگ کی وجہ سے لڑکی کا پائوں شدید زخمی ہو ا ہے اس لئے اس کو فوری طور ضلع ہسپتال بارہ مولہ منتقل کرنا پڑا اور وہاں سے سرینگر کے لئے منتقل کیا جائے گا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *