اوڑی/ظفر اقبال/اوڑی میں آگ کی ایک واردات میں دو رہاشی مکان خاکستر ہوئے۔پیر اور منگل کی درمیانی رات کو ماڈیاں کملکوٹ اوڑی میں رحمت اللہ پٹی اور غلام حیدر پٹی کے دورہائشی مکانوںمیں آگ نمودار ہوئی جس نے دونوں مکانوں کو آناً فاناً اپنی لپیٹ میں لیا۔مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم دونوں مکان خاکستر ہوگئے۔