اوڑی/شمالی کشمیر کے نورکھا اوڑی میں آگ کی واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔
اطلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو نور کھا اوڑی میں آگ کی ایک واردات میں سید ذولفقار ولد سید الطاف حسین کا رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اگر چہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی گاڑی، مقامی لوگوں اور پولیس نے آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ پر فوری طور قابو نہیں پایا جاسکا جس کے نتیجے میں ایک منزلہ رہائشی مکان ساز و سامان سمیت راکھ ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔