اوڑی//اوڑی سے آرپار تجارت ایک دن کے وقفہ کے بعد دوبارہ بحال ہوئی اور بدھ کو62 مال بردارٹرکوں نے کمان پل سے آرپار سفر کیا ۔بدھ کو صبح 10 بجکر 30منٹ پر 33 مال بر دار ٹرک جن میں پیاز،ٹماٹر،مرچی کابیج،پاین ایپل ، زیرہ اور دیگر مال بھرا ہوا تھا اوڑی سے کمان پل کے راستے ایل او سی پار روانہ ہوئے جب کہ دن کہ 2 بجے وہاں سے مال بردار ٹرک اس پار آئے ان ٹرکوں میں خشک کھجور ،جڈی بوٹی،سیب،آم،بادام وغیرہ بھرے تھے۔ یاد رہے کہ منگل کو اوڑی کمان پل سے چلنے والی آرپار تجارت کو اس وقت روک دیا گیا تھا جب چکوٹی میںاوڑی کی طرف آنے والی آرپار تجارت سے وابستہ ایک ٹرک سے تلاشی کارروئی کے دوران بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی گئی تھی۔ جس کے بعد ٹریڈ سنٹر سلام آباد سے چکوٹی کی طرف جانے والی 35 ٹرکوں کو حد متارکہ پر واقعہ کمان پل سے اس پار کے حکام کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے بعد واپس ٹریڈ سنٹر سلام آباد کی طرف واپس آنا پڑا تھا۔