اوڑی/ظفر اقبال/اوڑی سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول پرہند پاک افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شہری10روز تک زیر علااج رہنے کے بعدچل بسا ۔ سرحدی تحصیل اوڑی میں 10مارچ کواوڑی کے کمل کوٹ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا جس کے دوران گولہ باری کی زد میں آکر ایک خاتون سمیت چار عام شہری زخمی ہوئے تھے ۔زخمی افراد کو سب ضلع ہسپتال اوڑی میں داخل کیا گیا تھالیکن اشتیاق احمد اور ریاض احمد کھٹانہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے مزیدعلاج و معالجے کے لئے صورہ میڈیکل اسٹیچوٹ سرینگر منتقل کئے گئے۔ بدھ کو ریاض احمد ولد صدر الدین کھٹانہ ساکن شادرہ کملکوٹ اوڑی صورہ میڈیکل انسٹچوٹ سرینگر میںداخل کیا گیا تھا جہاں وہ بدھ کو زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔