سرینگر/گذشتہ رات بھارت اور پاکستان کی افواج نے شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گولیوں کا تبادلہ کیا۔
یہ واقعہ اُوڑی کے کمل کوٹ علاقے میں پیش آیا جہاں گذشتہ روز بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں بھارت کے دو فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز شام کو دونوں طرف کی بندوقیں خاموش ہوئی تھیں تاہم دوران شب طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ پھر ہوا۔
بھارت اور پاکستان کے مابین جب بھی لائن آف کنٹرول یا بین الاقوامی سرحد پر ایسا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو دونوں ممالک ایک دوسرے پر2003کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عاید کرتے ہیں۔