بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے حاجی پیر اوڑی سیکٹر میں سنیچر کوکنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کی آر پار گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 عام شہری زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شدید نوعیت کی آر پار گولی باری کے دوران کئی شیل راجہ محلہ اور میر محلہ نابلہ میں بھی آگرے ۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ تین عام شہری اس گولہ باری کی وجہ سے زخمی ہوگئے جن کی شناخت 60 سالہ احمد شیخ ،20 سالہ مقبول منگلال اور سکینہ بیگم کے طور ہوئی ہے۔مذکورہ تینوں زخمی شہریوں کوعلاج کے لئے نزدیکی اسپتال پہنچایا کیا گیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری سے ایک خاتون ہلاک اور دو عام شہری زخمی ہوگئے تھے۔