اوڑی //سرحدی قصبہ اوڑی میں لائن آف کنٹرول گولیوں کے مختصر تبادلے میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوا ہے۔ سرینگر میں تعینات فوج کے دفاعی ترجمان راجیش کالیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کو لچھی پورہ کالا پہاڑکے کستوری نار اوڑی سیکٹر میںجدید اسلحہ سے لیس جنگجوئوںکے ایک گروپ نے دراندازی کرنے کی کوشش کی تاہم یہاں تعینات فوج کے متحرک اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا جس کے بعد طرفین کے ما بین گولیوں کا تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔ ترجمان نے کہا کہ جھڑپ میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا جسکی شناخت نہیں ہوسکی۔ترجمان نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اسکے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے یا وہ سرحد کے اِ س پار داخل ہوئے۔ انکا کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی کا آغاز کردا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دیگر جنگجوئوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔