اوڑی +مینڈھر//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور جموں خطہ کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کے روز پاکستان کی طرف سے کی جانے والی گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوئیں۔جمعہ کی صبح 7 بجے کے قرےب سرحدی قصبہ اوڑی کے دردکوٹ علاقے مےں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب کنٹرول لائن پر ہند پاک افوج کے درمےان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فوج سے وابستہ38 بلوچ رےنجمٹ نے موسا نامی چوکی سے ہندوستانی کاٹھی خلہ چوکی جہاں پر 4 جےک لائی رےجمنٹ تعےنات ہے ،کو نشانہ بنا کر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد ہندستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی اور گولےوں کا تبادلہ قرےب تےن گھنٹے تک جاری رہا ۔کئی مارٹر شےل خلہ بہک مےں گرے جس کے نتےجے مےں بہک مےں مال مےوشےوں کے ساتھ 45 سالہ شکےلہ بےگم زوجہ ےار علی ساکنہ دردکوٹ اس کی زد مےں آگئی اور شدےد زخمی ہوگئی اسے جہاں برزلہ منتقل کےا گےا۔ادھرپونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں جمعہ کی صبح فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ صبح ہی شروع ہواجو پھر پانچ گھنٹوں تک جاری رہا ۔اس دوران کئی مارٹر گولے رہائشی آبادی والے علاقوں میں بھی آن گرے جس کے نتیجہ میں دھراٹی علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔گولہ باری سے پانی کا ٹینکر بھی بری طرح تباہ ہو گیا جو آرمی کو پانی سپلائی کرتاتھا البتہ اس کاڈرائیور بال بال بچ گیا۔زخمی خاتون کی شناخت نسیم اختر زوجہ غیاث احمد عمر 35سال سکنہ دھراٹی کے طور پرہوئی ہے۔ علاوہ ازیں فائرنگ اور گولہ باری سے ایک بھینس ہلاک اور ایک زخمی ہوئی ۔