اوڑی+ سوپور//ارنبوا بونیار میںسنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کوآگ کی ایک واردات میں عبدالرشید میر کا تین منزلہ رہاشی مکان مکمل طورخاکستر ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ رات کے قریب 2 بجے مکان کی چھت سے نمودار ہوئی ،جس نے آناًفاناً مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا اور چند منٹوں میں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ اس دوران مکان میں موجود لاکھوں روپے کا ساز وسامان بھی مکمل طورختم ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی آگ بجھانے والی گاڑیاںبروقت پہنچ جاتیں تو اتنا نقصان نہیں ہوتا۔ ایس ڈی ایم اوڑی بصیرالحق چوہدری نے صورتحال کاجائزہ لیکر تحصیل انتظامیہ کو متاثرہ کنبے کو مفت راشن فراہم کرنے کی ہدایت دی اور معاوضہ کی فراہمی کیلئے نقصان کا تخمینہ لگا کر رپورٹ تیار کریں۔ادھر سوپور قصبے میں گزشتہ رات دو منزلہ مکان آگ کی ایک واردات میں جزوی طور نقصان پہنچا ہے۔ ماڈل ٹائون اے میں شبیر احمد قریشی ولد محمد امین قریشی کا رہائشی مکان آگ کی ایک واردات میں آگ نمودار ہوگئی تاہم آگ بجھانے والے عملے کی بروقت کاروائی کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو پالیا گیا ۔