جموں//بھارتیہ لوک سنگیت کلا سنستھان کی جانب سے اتوار کو ڈوگری پروگرام ’ساڑھی سنسکرتی‘ کا اہتمام کیا گیا۔ اوپن ائرتھیٹر جانی پور میں منعقدہ اس موسیقی بھرے پروگرام میں ’ورلڈ تھیٹر ڈے‘ کی مناسبت سے بھی ایک تقریب منعقد ہوئی، وی کے منگوترہ سابق ریجنل ڈائریکٹر فیلڈ اینڈ پبلسٹی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ ساڑھی سنسکرتی میں جموں کے روایتی لوک گیتوں اور کہانیوں کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے ۔ اس میں کئی روایتی گانے اور بھجن بھی پیش کئے گئے۔ مقررین نے اس پروگرام کے منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرام حب الوطنی، بھائی چارے اور ڈیموکریسی کو فروغ ملتا ہے ۔اس پروگرام میں کئی معروف کلاکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جن میں اوشا ہنڈو، راجو بجگال، ایم سی کوتوال، کے کے جوشی، ہیم راج وغیرہ شامل تھے ۔