ترال //پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جمعرات کوبیگ پورہ کراسنگ کے مقام پر ایک ٹرک سے قریب 400 سو کلو فکی برآمد کر کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ایک ناکہ ٹیم نے بیگ پورہ کراسنگ پر ایک ٹپر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور گاڑی کو بھگانے لگا جس دوران پولیس نے اس کا تعاقب کر کے گاڑی کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس نے بتایا کہ پٹر سے20تھیلوں میں 400گلو کرام وزن کی فکی ضبط کی گئی ۔
پولیس نے اس سلسلے میں گاڑی ڈرائیور سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت مشتاق اسماعیل، مصطفی لطیف ساکنان فیروز پور پنجاب اور عمر وانی ساکن پلوامہ کے طور پر کی ہے۔