سرینگر//فوج نے سپاہی پون کمار کو خراج عقیدت پیش کیا جو منگل کو پدگام پورہ گاؤں میں ایک تصادم کے دوران جاں بحق ہوئے تھے جبکہ اس جھڑپ میں2مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے تھے ۔فوج نے کہا کہ چیف آف اسٹاف، چنار کور اور تمام رینک نے سپاہی کمار کو خراج عقیدت پیش کیا۔دفاعی ترجمان نے کہاکہ 55راشٹریہ رائفلز کے26سالہ سپاہی پون کمار اس آپریشنل ٹیم کا ایک حصہ تھے جس نے بہادری کے ایک سراسر عمل میں ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے میں اہم رول اداکیا اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔فوج نے کہاکہ بعد میں سپاہی پون کمارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔فوج کے مطابق 26 سالہ پون کمار نے 2014 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کا تعلق ہماچل پردیش کے رام پور شملہ کے گاؤں پتھیت سے تھا۔ پسماندگان میں ان کی والدہ ہیں۔ سپاہی کی میت کو آخری رسومات کیلئے ان کے آبائی مقام گاؤں پتھیت، پوسٹ کنو، تحصیل رام پور، ضلع شملہ، ہماچل پردیش منتقل کیاگیا۔