سرینگر/ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جمعرات کو ایک گرینیڈ دھماکے میں دو عام شہری زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ ضلع پلوامہ میں پولیس سٹیشن اونتی پورہ کے باہر پیش آیا جہاں مشتبہ جنگجوئوں نے فورسز کی ایک پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کیا جو نشانہ چوک کر پھٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں دو عام شہری زخمی ہوگئے۔
کچھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو گھیر کر تلاشی آپریشن ہاتھ میں لیا تاکہ حملہ آئوروں کو پکڑا جاسکے۔