اونتی پورہ //جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میںمنگل کے روز ضلع کک بکسنگ ایسو سی ایشن پلوامہ اور فوج کے42RR آر کے اشتراک سے اسلامک یونیورسٹی اوتنی پورہ میں کے اس کھیل کے سلسلے میں علاقے کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم اورمختلف کھیل کلبو کے270مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،چمپئن شب کا افتتاض اآئی یو اایس ٹی کے رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال نے کیا ہے جو یہاں تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے بھی شریک ہوا تھا جبکہ تقریب میں ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ ترالی ۔ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف 42 آر کے کمانڈنگ آفسرآر پکی سنگھ کے علاہ دیگر افسران اور اہلکا موجود تھے۔