سید اعجاز
اونتی پورہ // جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میںضلع کک بکسنگ ایسو سی ایشن پلوامہ اور فوج کے42 آر آر کے اشتراک سے اسلامک یونیورسٹی اوتنی پورہ میںکے سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی کک بکسنگ چمپئن شپ2022 اختتام پزیر ہوئی ہے جس میں مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم اورمختلف کھیل کلبو کے270مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ بدھ کے روز چمپئن شب کا دوسرا دن تھا جس دوران بلسٹک فٹنس کلب شوپیان نے چمپئن شپ کو اپنے نام کیاجبکہ ترکہ وانگام سپورٹس کلب، حجاحد پبلک سکول بلترتیب پہلے اور دوسرے رنر اپ رہے ہیں۔اختتامی تقریب میں ڈین سرچ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی اونتی پورہ پروفیسراے ایچ ہون اور سوشل میڈیا انفلنسر راجہ آدم موجود رہے ہیں۔جس دوران جیب یہاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ہیں ۔خیال رہے یہ پروگرام منگل کے روز شروع ہوا تھا جہاں ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ ترالی ۔ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف 42 آر کے کمانڈنگ آفسرآر پکی سنگھ کے علاہ دیگر افسران اور اہلکا موجود تھے۔جبکہ کھیل کو دیکھنے کے لئے شائقین کھیل کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں موجود رہی ہے ۔