سرینگر//اونتی پورہ پولیس نے ایک شخص کو ڈرگ اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 55 کلو گرام فُکی برآمدکی ہے۔ ناکہ چکنگ کے دوران ایس ایچ او اونتی پورہ کی قیادت میں ایک شخص محمد منیب مسعودی کو گرفتارکیا ۔ چیکنگ کے دوران اس کے قبضے سے 55 کلوگرام فُکی برآمد ہوئی ہے۔ مذکورہ شخص ایک زائیلو کار زیرنمبرJK01U-8030 میں سوار تھا ۔پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔