سرینگر//اونتی پورہ پولیس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کی غرض سے پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقادکیا ۔اونتی پولیس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کی غرض ایس ڈی پی او اونتی پورہ پرویز احمد کی صدارت میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ میںعلاقے کے شہریوں ،ٹرانسپورٹروں ،دوکانداروں اورمحلہ کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔میٹنگ میں لوگوں کے مسائل کے علاوہ منشیات و دیگر جرائم کے بارے میں بات جیت ہوئی ۔ایس ڈی پی او نے لوگوں کو یقین دلایاکہ پولیس سے منسلک مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کئے جائیںگے ۔اس موقع پر ایس ایچ او اونتی پورہ نذیر احمد ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔