عظمیٰ نیوز سروس
پلوامہ//پلوامہ ضلع کے چرسو کدل بل(اونتی پورہ ) علاقے سے منگل کی صبح ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے منگل کی صبح چرسو میں لاش دیکھی جس کے بعد لوگوںنے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ادھر اننت ناگ کے بلبل نوگام علاقے میں چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والا مزدور اینٹ کے بھٹے میں کنویں میں ڈوب گیا۔ اجے کمار نامی مزدور معمول کے مطابق بھٹ میں کام کر رہا تھا اور اچانک وہ کنویں میں جا گرا جس کے بعد وہاں موجود اس کے ساتھیوں نے اسے وہاں سے نکال کر اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔ اس دوران قاضی گنڈ ناکے پر منگل کی صبح ایک تیز رفتار ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبرUP21ET-0918 نے قاضی گنڈ کے لیوڈورا ٹریفک ناکہ پر ایک کھڑی تویرا گاڑی زیرنمبرJK02AX-7795 اور ایک پولیس بیریکیڈ کو ٹکرماردی اورڈرائیور لوڈ کیرئیرکیساتھ موقع سے فرار ہوگیا۔اہلکار نے بتایا کہ گاڑی پھر ایک بیریکیڈ سے ٹکرا گئی، جو ایک پولیس اہلکار سے ٹکرا گئی، جس سے وہ زمین پر گر گیا۔خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔