سرینگر//جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں سنیچر علی الصبح سیکورٹی فورسز نے ایک مختصر آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں اور اُن کے ایک”ساتھی“ کو جاں بحق کیا۔یہ واقعہ اونتی پورہ کے گوری پورہ نامی گاﺅں میں پیش آیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے آئی جی پی کشمیر، وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس آپریشن میں دو جنگجو اور اُن کا ایک” ساتھی“ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے تاہم مہلوکین کی شناخت نہیں کی۔
اس سے قبل فورسز نے گوری پورہ میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد گاﺅں کو محاصرے میں لیکر تلاشی شروع کی۔
تلاشی آپریشن کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد یہاں جھڑپ شروع ہوئی جو زیادہ دیر تک نہیں چلی اور جس کے دوران دو جنگجو اور اُن کا ایک ’ساتھی‘ جاں بحق ہوگئے۔