سرینگر//سیداعجاز// عارف بلوچ//محمد تسکین //سرینگر جموں شاہراہ پر اونتی پورہ کے مقام پرایک فوجی گاڑی اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے نتیجہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور9فوجیوں سمیت11افراد زخمی ہوگئے۔ سوموار کی صبح اونتی پورہ میں ایک تیز رفتار فوجی گاڑی اور مخالف سمت سے آرہے ایک ٹریک کے ساتھ ٹکرا گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرینگر جموںشاہراہ پر اونتی پورہ کے مقام پر یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب فوجی گاڑی اسے چلارہے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مخالف سمت سے آرہے ٹرک کو زور دار ٹکرمارنے کے بعد فوجی گاڑی شاہراہ سے نیچے اُترگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں 10فوجی اہلکار اور ٹرک ڈرائیور اور اس کا کنڈیکٹر زخمی ہوگئے۔اگرچہ زخمیوں اہلکاروں اور شہریوں کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال لے جایا گیا،تاہم ایک فوجی اہلکار زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا جبکہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ جاری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمی فوجی اہلکاروں کو بادامی باغ فوجی چھاؤنی میںواقع92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا ہے۔ادھرجموں ۔سرینگر شاہراہ پر شیر بی بی کے قریب سڑک کے ایک حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش ایا جب ایک سکارپیو گاڑی ایک مخالف سمت سے انے والی ایک ایس ار ٹی سی بس سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں سکارپیو گاڑی کو نقصان پہنچا اور اس میں سوار دو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سکارپیو گاڑی نمبر JK-13A/8797 جو سرینگر سے جموں کی طرف جارہی تھی شیر بی بی کے مقام مخالف سمت سے انے والی سٹیٹ روڈ ٹراانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس نمبر JK-01Y/0468 سے ٹکرائی ، اس سکارپیو کو فاروق احمد ساکنہ اونتی پورہ چلا رہے تھے۔ اس حادثے کے نتیجے میں سکارپیو میں سوار عاشق فاروق ولد فاروق احمد بٹ ساکنہ پنتھہ چوک ،سرینگر اور محمد عامر ولد گل محمد ساکنہ قاضی گنڈ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پولیس اور بانہال کے رضاکاروں کی مدد سے بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں بانہال پولیس نے ضروری قانونی کاروائی کر کے ایک کیس درج کیا ہے۔دریں اثنائحالن ویری ناگ میں پیر شام کو تیز رفتار ٹپر نے 07 سالہ بچے کو کچل کر ہلاک کر دیا ہے۔ٹپر زیر نمبر JK03B 7301 نے 07 سالہ اویس احمد وانی ولد شبیر احمد وانی کو ذد میں لاکر ہلاک کر دیا ہے۔پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرایور کو گرفتار کیا ہے قابل زکر ہے کہ علاقہ میں پتھر کانوں کے سبب گاڑیاں تیز رفتاری سے چلتی ہے جس کے سبب کی جانیں تلف ہوئی ہے۔