اونتی پورہ//سید اعجاز// پولیس نے اونتی پورہ میں دریائے جہلم سے دو الگ الگ مقامات دو لاشیں بر آمد کی ہیں جن میں ایک لاش کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دوسری غیر شناخت شدہ لاش کو سرینگر روانہ کیا گیا ہے ۔ اونتی پورہ قصبہ میں پولیس نے سنیچر کی صبح لیتہ پورہ اور چھچھ کوٹ میں دریائے جہلم سے دو لاشیں بر آمد کی ہیں جن میںسے ایک کی شناخت 55سالہ فتح اللہ نجارساکنہ کھانڈے پورہ اونتی پورہ کے طور ہوئی ہے ،جس کو پولیس نے قانونی لوازمات کے بعد لواحقین کے حوالے کی گئی ہے جبکہ شام دیر گئے تک دوسری لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جس کو پولیس نے سرینگرروانہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں لاشوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی موت غالباً ڈھوب جانے سے ہوئی ہے۔