سرینگر//پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے جیش محمد سے وابستہ جنگجوﺅں کے دو معاونوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے بارودی مواد بر آمد کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ گرفتاریاں پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں عمل میں لائی گئیں۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت ریاض احمد بٹ ساکن امیر آباد ترال اور محمد عمر تانترے ساکن آری پل ترال کے طور کی۔
پولیس کے مطابق دونوں جیش کے جنگجوﺅں کو پناہ دینے اور اُنہیں مختلف قسم کی مدد فراہم کرنے میں ملوث رہے ہیں۔